ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شادی سے ذرا پہلے دولھا قتل کے الزام میں گرفتار!

شادی سے ذرا پہلے دولھا قتل کے الزام میں گرفتار!

Mon, 17 Oct 2016 15:16:03    S.O. News Service

سُولیا17؍اکتوبر (ایس او نیوز)شادی سے کچھ ہی دیر قبل بالکل فلمی انداز میں پولیس کا دستہ شادی ہال میں داخل ہوتا ہے اور دولھے کو ایک خاتون کے قتل کے الزام میں گرفتار کرکے لے جاتا ہے اور شادی کے لئے جمع مہمانوں کا ہجوم تماشائی بن کر منھ دیکھتا رہ جاتا ہے۔

موصولہ خبر کے مطابق سبرامنیا کا رہنے والانوجوان ارون (۳۰ سال)بنگلور و میں نوکری کرتا ہے۔ اس کی شادی چکمگلورو ضلع کی ایک لڑکی سے طے ہوئی تھی۔ سجے سجائے شادی ہال میں تمام کارروائیاں مکمل ہونے کے ساتھ دولھا اور دلہن شادی کے پھیرے لینے کی تیاری کرہی رہے تھے کہ پولیس وہاں پہنچ گئی۔ اور بنگلورو میں ارون کی مکان مالک ایک تنہارہنے والی خاتون کے قتل کے الزا م میں اسے گرفتار کرلیا۔

حالانکہ شادی کے لئے لڑکی والوں نے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی ہوئی تھیں جو سب کی سب اکارت گئیں، پھربھی دلہن کے گھر والوں اور مہمانوں نے اس بات پر بھگوان کا شکر ادا کیا کہ وقت سے پہلے دولھے کی اصلیت پتہ چل گئی ورنہ اگر چند گھنٹوں کی تاخیر ہوجاتی تو پھر لڑکی کی زندگی تباہ ہوگئی ہوتی۔


Share: